پاکستان نے اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھال لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی، پاکستانی سفیر طاہر حسین اندرابی اجلاسوں کی صدارت کررہے ہیں۔

 دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان 2026 کے آخری صدارتی سیشن کے دوران کانفرنس کی سالانہ کارروائی مکمل کرے گا، جبکہ سالانہ رپورٹ اور جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی میں متعلقہ قرارداد پر مذاکرات بھی ہوں گے ۔ پاکستان نے صدارت سنبھالتے ہی مشاورت کا آغاز کردیا ہے ۔ کانفرنس 65 رکن ممالک پر مشتمل دنیا کا واحد کثیرالجہتی فورم ہے جہاں تخفیف اسلحہ اور اسلحہ کنٹرول معاہدوں پر مذاکرات ہوتے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی صدارت عالمی برادری کے سفارتی قیادت پر اعتماد اور عالمی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے فعال کردار کا مظہر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...