سنرجیکو نے امریکی خام تیل کی خریداری بڑھا دی

سنرجیکو نے امریکی خام تیل  کی خریداری بڑھا دی

کراچی ، اسلام آباد(رائٹرز )پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری سنر جیکو (Cnergyico)نے امریکا سے خام تیل کی خریداری میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

 یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے کی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کا بحران بڑھا ہے جس کی وجہ سے خلیجی ممالک سے تیل کی فراہمی میں مشکلات پیدا ہوئی ہیں اور پاکستان اپنے انرجی روٹس میں تنوع لانا چاہتا ہے ۔ سنرجیکو کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی کے مطابق کمپنی نے گزشتہ نو ماہ کے دوران امر یکا سے تقریباً 81 لاکھ بیرل خام تیل درآمد کیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے مجوزہ ایکسِم بینک (EXIM Bank)کی تجارتی مالیاتی سہولت فراہم کی جاتی ہے تو امر یکا سے خام تیل کی درآمدات میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ سنرجیکو کراچی کے ساحل کے قریب اپنے موجودہ آف شور سنگل پوائنٹ مورنگ ٹرمینل کے علاوہ ایک اور ٹرمینل قائم کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ بڑے آئل ٹینکرز کے ذریعے خام تیل کی نقل وحمل آسان ہو سکے اور مال برداری کے اخراجات میں 25 سے 30 فیصد تک کمی لائی جا سکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...