شوہر پر تشدد کا کیس ، کیا بیوی کمانڈو ہے ؟ عدالت

شوہر پر تشدد کا کیس ، کیا بیوی کمانڈو ہے ؟ عدالت

یہ رپورٹ ہونیوالا کیس، فورس کے بندے کو مارا، ہسپتال لے کر گئی؟ جسٹس خادم پی ایچ ڈی کے علاوہ کیا کام کرتی ہیں؟ دماغی توازن چیک کرایا:تفتیشی افسر سے سوال لوہے کا راڈ برآمد، بچیوں پر بھی تشدد کیا:وکیل، دلائل مکمل، ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوہر اور کمسن بچیوں پر مبینہ تشددکیس میں گرفتار خاتون کی ضمانت کیلئے دائر درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آمنہ سعید نامی خاتون کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران وکیل صفائی نے کہاکہ خاتون نے اپنے شوہر پر 3 مرتبہ تشدد کیا اس کے جسم پر نشان ہیں، دلائل کے آغاز پر ہی عدالت میں قہقہے لگ گئے ۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے کہاکہ آپ ہنس رہے ہیں پوری عدالت ہنس رہی ہے ، یہ رپورٹ ہونے والا کیس ہے کہ ایک فورس کے بندے کو خاتون نے مارا ہے ، یہ خاتون کوئی کمانڈو ہے کیا؟ خاتون کے وکیل نے کہاکہ اگر عورت نے غصے میں مارا بھی ہے تو وہ گھر کی لارڈشپ ہے۔

عدالت میں پھر قہقہے لگ گئے اور جسٹس خادم حسین سومرو نے ہنستے ہوئے کہاکہ مار کر اس کو گاڑی میں ہسپتال بھی لے کر گئی؟ وکیل صفائی نے کہاکہ خاتون کے پاس لوہے کا راڈ ریکور ہوا، تیار کر کے رکھا تھا۔ شوہر کے ساتھ دو بچیوں پر بھی تشدد کیا ہے ۔ وکیل درخواستگزار نے کہاکہ خاتون نے فلاسفی میں پی ایچ ڈی کی ہے ، بہت سارے ایسے فیملی ایشوز ہیں جو عدالت میں ڈسکس نہیں کرنا چاہتے ۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیاکہ پی ایچ ڈی کے علاوہ اور کیا کام کرتی ہیں؟ تفتیشی افسر سے پوچھا جب اس خاتون کو گرفتار کیا تو اس کا دماغی توازن چیک کرایا؟ آئی او نے کہاکہ دماغی توازن چیک نہیں کرایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...