پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پرحج درخواستوں کی آج سے وصولی
اسلام آباد (سید قیصرشاہ) حج 2027 کے لیے درخواستیں آج 18اگست سے پہلے آؤپہلے پاؤ کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی اور سرکاری سکیم کے تحت مقررہ کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی بند کر دی جائے گی، عازمین درخواستیں اور حج اخراجات آن لائن یا متعلقہ بینک برانچز میں جمع کرا سکیں گے۔
حج پالیسی کے تحت صرف پہلے سے رجسٹرڈ عازمین ہی سرکاری حج سکیم کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے ، سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات دو مساوی اقساط میں وصول کیے جائیں گے ۔حج 2027 کے لیے پاکستان کا مجموعی حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کیا گیا ہے ، جس میں سرکاری حج سکیم کے لیے ایک لاکھ 7 ہزار 526 جبکہ نجی حج سکیم کے لیے 71 ہزار 684 عازمین کا کوٹہ مختص ہے ۔نجی حج سکیم کے تحت جانے والے عازمین کو بھی مقررہ قواعد و ضوابط اور منظور شدہ حج پیکیجز کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج درخواست جمع کرانے سے قبل تمام ضروری دستاویزات، ادائیگی اور دیگر تقاضے مکمل کریں تاکہ درخواست مسترد ہونے یا کارروائی میں تاخیر سے بچا جاسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments