بلدیاتی انتخابات،بڑی پیشرفت،پنجاب میں حلقہ بندیاں مکمل
لاہور میں 433یونین کونسلز قائم،شہریوں کی جانب سے 150اعتراضات دائر حلقہ بندیوں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال ،بلدیاتی انتخابات کیلئے اہم مرحلہ مکمل
لاہور (کورٹ رپورٹر )پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ، صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے ، مکمل کی گئی حلقہ بندیوں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کر دیا گیا ،حلقہ بندیوں کا کام رواں سال 20 اپریل سے شروع کیا گیا تھا، جس کے دوران شہریوں کی جانب سے 150 سے زائد اعتراضات دائر کئے گئے ،لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں، شالیمار ٹاؤن میں 72، راوی ٹاؤن میں 52، واہگہ ٹاؤن میں 25 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔اسی طرح سٹی ٹاؤن میں 69، رائے ونڈ میں 32، ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40 اور صدر میں 29 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔دستیاب ریکارڈ کے مطابق 2015 میں لاہور میں یونین کونسلز کی تعداد 274 تھی، جو اب بڑھ کر 433 ہوگئی ہے ، حلقہ بندیوں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو بھجوائے جانے کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ایک اہم مرحلہ مکمل ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments