عمران کے علاج کا فیصلہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا:فضل الرحمن
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کو بلاوجہ نفرت یا مخالفت برائے مخالفت سے گریز کر نا چاہیے۔
صحا فیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا عمران خان کے علاج کے حوالے سے بہت دیر کر دی گئی یہ فیصلہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا ، ایک سوال پر کہا کہ اصولی طور پر تو ہم نئے یونٹس کے خلاف نہیں ہیں، ہم نے اس سے پہلے بہاولپور صوبے کی بھی حمایت کی تھی، سرائیکی ،ہزارہ صوبے کی بھی حمایت کی تھی، ہم نے خود فاٹا کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا ،میری معلومات کے مطابق جب اس وقت صوبہ، صوبہ ہو رہا تھا تو اسٹیبلشمنٹ بھی اسکی مخالف تھی، آج پھر کون سی ایسی وحی آ گئی انکے اوپرجو نئے صوبوں کی بات ہو رہی ہے۔
میرے خیال میں ملک کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ شوشہ چھوڑا گیاہے ۔ہمارے حکمران باہر کی دنیا کے ریڈ کارپٹس کو انجوائے کر رہے ہیں اور ان کو یہ اندازہ نہیں کہ پاکستان کی سرزمین خون سے سرخ ہے ۔ دونوں بڑی جماعتوں نے کشمیر الیکشن میں ایک دوسر ے پر الزمات لگائے ہیں کوئی بعید نہیں کہ اتنا کچھ ایک دوسرے کو سنانے کے بعد وہ کشمیر میں بھی مشترکہ حکومت پر آمادہ ہو جائیں ۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ راولاکوٹ میں دو ماہ سے دھرنا جاری ہے وہ دوسری مرتبہ مجھے کہہ رہے ہیں کہ آپ ثالث کا کردار ادا کریں، ہم بات چیت کرنے پرتیار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments