(ن)لیگ کے عبدالرحمن آرائیں قانون ساز اسمبلی میں اوورسیز کشمیر یوں کی مخصوص نشست پر بلامقابلہ منتخب
مظفرآباد (محمد اسلم میر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبدالرحمن آرائیں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اوورسیز کشمیر یوں کی مخصوص نشست پر بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔۔۔
کسی دوسری جماعت کے امیدوار کی جانب سے اس نشست پر کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے کے باعث عبدالرحمن آرائیں کی کامیابی عمل میں آئی، جس کے بعد اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی نشستوں کی تعداد 26 ہوگئی ، مخصوص نشستوں کے لئے کم از کم 12 امیدواروں نے جمعرات کو آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرا د ئیے ، جس کے بعد 24 اگست کو ہونے والے انتخابات کی تیاریاں تیز ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments