واجبات عدم ادائیگی ،سندھ میں ڈاک ڈلیوری نظام ر ک گیا
پارسلز، سرکاری و کاروباری مراسلات ،رجسٹرڈ خطوط کی ترسیل کا نظام بحران کا شکار
اسلام آباد (نیوزرپورٹر)سندھ میں پاکستان پوسٹ کا ڈاک ڈلیوری نظام ٹرانسپورٹ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث رک گیا ہے ، صوبے میں پارسلز، سرکاری و کاروباری مراسلات اور رجسٹرڈ خطوط کی ترسیل کا نظام بحران کا شکار ہو گیا ہے ۔آل پاکستان پوسٹل ڈی ایم اوزایمپلائز یونین (سی بی اے ) نے سیکرٹری مواصلات اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ کو خط میں لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ناردرن سرکل حیدرآباد کے تمام میل موٹر ٹھیکیداروں (کنٹریکٹرز) نے طویل عرصے سے بقایا جات ادا نہ کیے جانے پر آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا ہے ۔ ٹھیکیداروں کے اس قدم سے پوسٹ آفسز، ڈسٹرکٹ میل آفسز (DMOs) اور ڈلیوری سنٹرز میں ہزاروں کی تعداد میں ڈاک کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس سے نہ صرف عام شہری بلکہ کاروباری اور سرکاری ادارے بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں، میل موٹر کنٹریکٹرز کے واجبات کی فوری ادائیگی کر کے ترسیل کا نظام بحال کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments