ڈیزل 1روپے 64پیسے پٹرول27پیسے فی لٹر مہنگا

ڈیزل 1روپے 64پیسے  پٹرول27پیسے فی لٹر مہنگا

اسلام آباد(نامہ نگار)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کردیا ،پٹرو ل کی قیمت 27پیسے فی لٹر بڑھائی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64پیسے اضافہ کیاگیا۔

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،جس کے مطابق آج 21 اگست کیلئے ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں ایک روپے 64 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے ، جس کے نتیجے میں فی لٹر قیمت 363 روپے 6 پیسے سے بڑھ کر 364 روپے 70 پیسے ہوگئی ۔پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، اس اضافے کے بعد ]پٹرول کی فی لٹر قیمت 337 روپے 78 پیسے کی سطح پر آگئی جبکہ گزشتہ روز 337 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...