پاکستانی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

پاکستانی حدود کی بندش، بھارتی  ایئرلائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

لاہور(آئی این پی)پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھنا مشکل بنا دیا۔

دو ارب ڈالر سے زائد کے مالی نقصان کے بعد بھارت کی پانچ بڑی ایئرلائنز، جن میں ایئر انڈیا، انڈیگو، ایئر انڈیا ایکسپریس، اکاسا ایئر اور اسپائس جیٹ کے لیے برطانیہ، یورپ، امریکا اور دیگر ممالک کا فضائی آپریشن جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ اور مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ۔پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث ہفتہ وار تقریباً 800 پروازیں متاثر ہو رہی ہیں، روزانہ پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی تقریبا 115 پروازیں یا تو بند ہوگئی ہیں یا انہیں متبادل اور طویل فضائی روٹس استعمال کرنا پڑ رہے ہیں۔طویل متبادل روٹس کے باعث بھارتی ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...