حج ڈیجیٹل پورٹل: 24گھنٹے میں 31رب روپے کی ادائیگیاں

حج ڈیجیٹل پورٹل: 24گھنٹے میں  31رب روپے کی ادائیگیاں

اسلام آباد (آئی این پی)حج ڈیجیٹل پورٹل پر 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں درخواستوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی اور مجموعی طور پر 31 ارب روپے کی ادائیگیاں مکمل کرلی گئیں۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی کا عمل بلاتعطل اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔ 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں آن لائن درخواستوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، جبکہ مجموعی طور پر ان 24 گھنٹوں کے اندر 31 ارب روپے کی ادائیگیاں مکمل کی جا چکی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق شارٹ حج سکیم میں 22 ہزار اور لانگ حج سکیم میں 28 ہزار عازمین اپنی ادائیگیاں مکمل کر چکے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمین اب ون لنک ، بینک کارڈ اور مینول بینک چالان کے ذریعے آسانی سے رقم جمع کرا سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...