آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 24اگست کو طلب
مظفرآباد (دنیا نیوز) آزاد کشمیر جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 24اگست کو طلب کر لیا گیا۔ اجلاس 24اگست کو دن 2بجے مظفرآباد سول سیکرٹریٹ میں ہوگا، اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی اور دیگر مراحل کا شیڈول طے ہوگا،نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے انتخابی عمل کا آغاز کیا جائے گا، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس میں آئندہ کے پارلیمانی امور سے متعلق اہم معاملات بھی زیر غور آنے کا امکان ہے ،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد اسمبلی کی کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments