عمران خان سے بہن نورین، اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں

عمران خان سے بہن نورین، اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں

نورین کی کانفرنس روم میں 40 منٹ ملاقات، میڈیا کیساتھ گفتگو سے گریز عمران کی بچوں سے بات نہ ہم سے ملاقات، یہ توہین عدالت ہے :علیمہ خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہن نورین نیازی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ گزشتہ روز عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں کیلئے نورین نیازی، بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنما اڈیالہ جیل پہنچے ، تاہم تمام افراد کو کچھ دیر وہیں روک   لیا گیا۔ بعدازاں نورین نیازی کو جیل جانے کی اجازت دی گئی، جہاں ان کی عمران خان سے کانفرنس روم میں 40 منٹ تک ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد نورین نیازی فیکٹری ناکہ پہنچیں، تاہم میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا اور کسی سوال کا جواب دئیے بغیر گاڑی میں بیٹھ گئیں۔دوسری جانب عمران خان کی اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے بھی ملاقات ہوئی، جو کانفرنس روم میں 35 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت اور خیریت دریافت کی۔ بشریٰ بی بی سے ان کی بھابی مہرالنساء اور بیٹی قورسم مانیکا نے بھی ملاقات کی، جس کے بعد وہ جیل سے روانہ ہوگئیں۔اس موقع پر علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے ابھی تک بات نہیں کرائی گئی، میری اور ڈاکٹر عظمیٰ کی ملاقات بھی نہیں کرائی گئی، یہ توہین عدالت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالت کے احکامات کے مطابق چل رہے ہیں، پتا نہیں حکومت کو کس بات کا ڈر ہے ۔ ڈاکٹر عظمیٰ اور ڈاکٹر فیصل کے ساتھ پیش آنے والے معاملے سے عدالت کو آگاہ کریں گے ۔ علیمہ خان نے کہا لوگوں کو امید ہے کہ عدالتیں انصاف کی کوشش کررہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ریلیف بھی عدالتوں سے ہی ملے گا اور ہماری امید عدالتوں سے وابستہ ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...