زر مبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر میں 28 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ذخائر 17.12 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ہفتہ وار زرِ مبادلہ ذخائر کے بیان میں بتایا کہ 28 اگست تک ملک کے مجموعی مائع زر مبادلہ ذخائر 22.53 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے ۔ ان میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5.41 ارب ڈالر کے خالص زرِ مبادلہ ذخائر موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments