امریکی عدالت نے ٹرمپ کے پیدائشی شہریت حکم پر عملدرآمد روک دیا

امریکی عدالت نے ٹرمپ کے پیدائشی شہریت حکم پر عملدرآمد روک دیا

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی وفاقی عدالت نے صدر ٹرمپ انتظامیہ کو پیدائش کی بنیاد پر امریکی شہریت کے حق کو محدود کرنے والے نئے صدارتی حکم پر عمل درآمد سے روک دیا۔

میری لینڈ کی ضلعی جج ڈیبورا بورڈمین نے حقوق کی تنظیموں کی درخواست پر ابتدائی حکم امتناع جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ ٹرمپ کا 6 اگست کا حکم تقریباً یقینی طور پر آئین سے متصادم ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ نے نئے حکم کے ذریعے مبینہ ’’برتھ ٹورزم‘‘ روکنے کی کوشش کی تھی۔ صدر کے پہلے حکم کے تحت غیرقانونی طور پر یا عارضی ویزے پر امریکا میں موجود والدین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کی خودکار شہریت ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جسے نچلی عدالتوں اور سپریم کورٹ نے روک دیا تھا۔ امریکی آئین کی 14ویں ترمیم کے تحت امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والے بیشتر افراد شہری تصور ہوتے ہیں۔ انسانی حقوق گروپوں نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...