چین میں 288میٹر بلند لفٹ بچوں کو سکول پہنچانے لگی

چین میں 288میٹر بلند لفٹ بچوں کو سکول پہنچانے لگی

بیجنگ (نیٹ نیوز)چین کے صوبے یوننان میں دشوار گزار پہاڑی علاقے میں سکول جانے والے بچوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے بنائی گئی ایک منفرد بیرونی لفٹ کی مقبولیت کے بعد اب اس کے ساتھ دوسری لفٹ بھی تعمیر کر دی گئی ہے ۔

2022 میں نِژوہے گرینڈ کینین میں 268 میٹر بلند چنگیون لیڈر لفٹ تعمیر کی گئی تھی تاکہ نِژوہے گاؤں کے بچے خطرناک پہاڑی راستے پر تین گھنٹے چڑھنے کے بجائے چند منٹ میں پہاڑ پر پہنچ سکیں تاہم لفٹ سیاحوں میں بھی خاصی مقبول ہوگئی اور وہاں رش بڑھنے لگا، جس کے باعث بچوں کو بھی بعض اوقات طویل انتظار کرنا پڑتا تھا۔اب پہلی لفٹ کے ساتھ 288 میٹر بلند فُویاؤ نامی دوسری پینورامک لفٹ بھی تعمیر کر دی گئی ہے ، جس سے انتظار کا وقت تقریباً نصف رہ گیا ہے ۔نئی لفٹ پہلی لفٹ کے مقابلے میں تیز اور کشادہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...