ٹی 20کرکٹ میں 10سنچریاں ، ڈی کوک 5ویں بیٹر
سنچریوں میں بھارت کے ویرات کوہلی اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنز کے برابر کرس گیل 22سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ،بابراعظم دوسری پوزیشن پر
بارباڈوس (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بیٹر کوئنٹن ڈی کوک ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 10 سنچریاں بنانے والے دنیا کے پانچویں بیٹر بن گئے ہیں۔ڈی کوک نے کیریبین پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلی اور صرف 57 گیندوں پر 106 رنز بنائے ،ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جبکہ سٹرائیک ریٹ 185.96 رہا۔اس کارنامے کے بعد ڈی کوک بھارت کے ویرات کوہلی اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کے برابر آگئے ہیں جنہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 10، 10 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 22 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 13 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ڈی کوک اب ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے کے بھی قریب ہیں، وہ 457 میچز میں 12 ہزار 867 رنز بناچکے ہیں اور اس فہرست میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments