چین میں بارش سے چند منٹ پہلے آسمان گلابی رنگ کا ہوگیا

چین میں بارش سے چند منٹ پہلے آسمان گلابی رنگ کا ہوگیا

چانگزو (نیٹ نیوز)چین میں بارش سے چند منٹوں پہلے آسمان اچانک گلابی ہوگیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر چانگزو میں یہ انوکھا مظاہرہ دیکھا گیا ہے اور اس کا دورانیہ تقریباً 7 سے 8 منٹ کے درمیان تھا۔

 اس سے قبل وینزویلا میں تباہ کن زلزلے کے بعد آسمان اچانک سرخ ہوگیا ۔آسمان کے سرخ رنگ کو دیکھ کر بعض افراد نے اسے نئی آفت قرار دیا تاہم ماہرین نے عوامی خدشات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ قدرتی فضائی مظہر ہے جسے مقامی طور پر ’’کاندیلازو‘‘ کہا جاتا ہے ۔ ان کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت سورج کی روشنی فضا میں موجود گرد، باریک ذرات اور صحارا کے صحرائی غبار سے گزرتی ہے ، جس کے باعث سرخ اور نارنجی شعاعیں زیادہ نمایاں ہو جاتی ہیں،اس عمل کو سائنسی زبان میں رے لی سکیٹرنگ کہا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...