اصل بادشاہ سے مل کر بہت اچھا لگا،بابراعظم کا فقرہ وائرل
لندن(سپورٹس ڈیسک )برطانوی بادشاہ کنگ چارلس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے لندن میں ملاقات کی۔۔۔
، جس کے بعد قومی کپتان بابر اعظم نے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیااور ان کا کہاہوافقرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔بابر اعظم نے سپورٹس چینل سے گفتگو کے دوران مسکراتے ہوئے کہا کہ آج اصل بادشاہ سے مل کر بہت اچھا لگا۔واضح رہے کہ ملاقات کی تصویر بکنگھم پیلس کی جانب سے شیئر کی گئی، جس کے ساتھ بتایا گیا کہ کنگ چارلس نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا کلیئرنس ہاؤس میں استقبال کیا۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے کنگ چارلس کو خصوصی تحفے کے طور پر کرکٹ بیٹ پیش کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments