شان شاہد نے تھیٹر ڈرامے پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کرلیا
لاہور (شوبز ڈیسک )اداکار شان شاہدجلد تھیٹر ڈرامے پرڈیوس کریں گے ۔ شان شاہد گزشتہ دنوں تماثیل تھیٹر ڈیجیٹل پہنچ گئے.
جہاں انہوں نے زیر نمائش سٹیج ڈرامہ محبت زندگی ہے دیکھا،اس موقع پرپاکستانی فلموں کے سپرسٹارنے اداکارناصر چنیوٹی،آغا ماجد،سخاوت ناز،امانت چن اور دیدار ملتانی کی پرفارمنس کو بے حد سراہا۔شان شاہد نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمارا تھیٹر برصغیر کا بہترین تھیٹر ہے ،اسے اور معیاری بنائیں گے ۔ذرائع کا کہناہے کہ شان شاہد تھیٹر ڈرامے پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور وہ نئے نئے سکرپٹس کے ساتھ ڈرامے پروڈیوس کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments