کچن میں کام کرنیوالے روبوٹس تیار،برتن بھی دھوتے ہیں

کچن میں کام کرنیوالے روبوٹس تیار،برتن بھی دھوتے ہیں

برسلز (نیٹ نیوز)بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹس کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

جہاں کچن میں کام کرنے والے جدید روبوٹس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔نمائش میں 15 جدید روبوٹس پیش کئے گئے ، جنہوں نے باورچی خانے میں مختلف کام انجام دے کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔روبوٹس نے ڈش واشنگ، فریج میں اشیا رکھنے ، دودھ کی بوتل اٹھانے اور باورچی خانے کی مختلف اشیا ترتیب دینے جیسے کام انجام دئیے ۔ماہرین کاکہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس میں تیز رفتار ترقی کے باعث مستقبل میں روبوٹس کو گھروں کے کچن میں روزمرہ کے کام انجام دیتے ہوئے دیکھا جاسکے گا۔سوشل میڈیا صارفین نے کچن میں کام کرنے والے روبوٹس کولے کر دلچسپ تبصروں اور مزاح سے بھر پور میمز بنانے کا سلسلہ شروع کردیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...