خوشبوکو طلاق نہیں دی ،بس الگ رہ رہے ہیں:ارباز

خوشبوکو طلاق نہیں دی ،بس الگ رہ رہے ہیں:ارباز

لاہور (شوبز ڈیسک)فلم سٹار ارباز خان نے اداکارہ خوشبو خان سے اپنی طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق نہیں ہوئی بلکہ ہم علیحدہ رہ رہے ہیں۔

چند روز قبل خوشبو خان کی جانب سے طلاق کا اعلان کئے جانے کے بعد ارباز خان نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے ،ہماری دوستی 1996 سے 2003 تک رہی، جس کے بعد ہم نے شادی کر لی۔ ہمارے 2 بچے ہیں اور ہم طلاق یافتہ نہیں بلکہ علیحدہ رہ رہے ہیں۔ارباز خان کا کہنا ہے کہ لوگ اکثر مجھ سے طلاق کے بارے میں سوال کرتے ہیں تاہم ہر شخص کی ذاتی زندگی ہوتی ہے اور میں اپنی نجی زندگی کو عوام کے سامنے لانا پسند نہیں کرتا۔ دونوں بیٹے اپنی والدہ خوشبو خان کے ساتھ رہتے ہیں، وہ مجھ سے ملتے رہتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...