بھارتی معاشی شرح نمو کے اعدادوشمار مشکوک ہیں:سابق سیکرٹری خزانہ

بھارتی معاشی شرح نمو کے اعدادوشمار  مشکوک ہیں:سابق سیکرٹری خزانہ

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت کی توقع سے زیادہ 7اعشاریہ8فیصد معاشی شرح نمو کے اعدادوشمار پر سوالات اٹھ گئے ۔

سابق سیکرٹری خزانہ سبھاش چندر گرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سال کے اعدادوشمار میں تبدیلی کے باعث رواں سال کی شرح نمو زیادہ دکھائی دے رہی ہے ،اعدادوشمار مشکوک ہیں ۔ اپریل تا جون 2025 کی معمولی جی ڈی پی کا تخمینہ تقریباً 86 کھرب روپے سے کم کرکے 80 کھرب روپے کردیا گیا، جس سے رواں سال کی شرح نمو بڑھ گئی۔ بھارتی حکومت نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعدادوشمار میں تبدیلی معمول کی نظرثانی کا حصہ ہے اور اس کا مقصد شرح نمو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا نہیں۔ ماہرین کے مطابق معاشی سرگرمی حقیقی طور پر بھی مضبوط رہی ہے ۔ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ شرح نمو کے حتمی اعداد کچھ بھی ہوں، سہ ماہی کے دوران معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے واضح شواہد موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...