این 25 ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا ئے گا ،وزیر مواصلات

این 25 ترجیحی بنیادوں پر مکمل  کیا جا ئے گا ،وزیر مواصلات

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں بلوچستان میں مواصلاتی شعبے کی بہتری، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری و مجوزہ منصوبوں اور صوبے کی اہم شاہراہوں کی تعمیر و ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عبدالعلیم خان نے کہا این-25 کراچی، کوئٹہ، چمن  پاکستان ایکسپریس وے 415 ارب روپے کی لاگت کا اہم منصوبہ ہے جوترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا ئیگا۔ پاکستان ایکسپریس وے منصوبہ کراچی اور کوئٹہ کے درمیان سفر کو مزید آسان اور تیز بنانے کے ساتھ دونوں شہروں کے درمیان فاصلہ بھی کم کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر صوبے میں جدید اور محفوظ شاہراہوں کا نیٹ ورک ملکی ترقی اور علاقائی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان میں نیشنل ہائی وے کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دینے پر عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...