انتظامی یونٹس حتمی فیصلہ عوامی مفاد میں ہونا چاہیے ، بیرسٹر عقیل
ٹیکسلا (آئی این پی)وفاقی وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس پر سیاسی جماعتیں سنجیدہ مشاورت کریں، حتمی فیصلہ عوامی مفاد میں ہونا چا ہئے۔۔۔
ازسر نو سرحدیں تبدیل کرنے اورصوبے توڑنے کی بات سے متفق نہیں ہوں ، ڈویژن اور ضلعی سطح پر انتظامی یونٹس پہلے ہی موجود ہیں،موثر گورنس کے نظام کو بہتر بنانے اور ان میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے حوالے سے اسکی حما یت کرتا ہوں ، میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی تجویز پر تمام سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی سے غور اور باہمی مشاورت کرنی چا ہئے ، اس معاملے کے فوائد اور ممکنہ نقصانات کا جائزہ لے کر ایسا فیصلہ کیا جائے جو ملک اور عوام کے بہترین مفاد میں ہو، بیرسٹر عقیل ملک نے اسلام آباد کو تین ٹاؤنز میں تقسیم کئے جانے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بنیادی طور پر بلدیاتی نظام کے دائرہ کار میں آتا ہے ، مقامی سطح پر انتظامی اور بلدیاتی نظام کو مؤثر بنانا شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں معاون ثابت ہوسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ حسن ابدال، ٹیکسلا، واہ، روات اور راولپنڈی تک جی ٹی روڈ کا یہ اہم کوریڈور روزانہ بڑی تعداد میں شہریوں اور مسافروں کے زیرِ استعمال رہتا ہے ، اس لیے سڑک کی توسیع اور بہتری سے نہ صرف ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی بلکہ کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments