پاکستان سفارتخانہ کابل میں یوم دفاع و شہدا پر شاندار تقریب
سفارتخانہ کے عملہ، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت، شہدا کو خراج عقیدت پیش پاکستانی سفیر عبید الرحمن نظامانی نے صدر ، وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )پاکستان کا یوم دفاع و شہدا پاکستان سفارتخانہ کابل میں انتہائی وقار اور قومی فخر کے ساتھ منایا گیا ،اس موقع پر شاندار تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمن نظامانی نے کی، تقریب میں سفارت خانے کے افسران، عملے اور افغانستان میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سفیر نے پاکستان کی مسلح افواج کے شہدا کو خراج عقیدت اورغازیوں کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا 6 ستمبر 1965 کو مسلح افواج اور پاکستان کے عوام نے جس اتحاد، ایمان اور عزم کا مظاہرہ کیا وہ بنیان المرصوص اور معرکہ حق کی کامیابی کے دوران دوبارہ ظہورپذیر ہوا ۔سفیر نے خطے کے نیٹ سکیورٹی فراہم کنندہ کے طور پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی ا ہمیت کو اجاگر کیا ۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈارکے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے اور خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments