پولیس ،قانون کے طلبہ نظام انصاف کے شراکت دار :چیف جسٹس

 پولیس ،قانون کے طلبہ نظام انصاف کے شراکت دار :چیف جسٹس

تفتیش،شہادتیں جمع کرنے میں پولیس کی کارکردگی انصاف پر اثرانداز ہوتی ہے معیاری قانونی تعلیم بار،عدالتی نظام کی مضبوطی میں اہم ہے ،جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد (اے پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ تفتیش اور شہادتیں جمع کرنے کے مراحل میں پولیس کی کارکردگی فوجداری انصاف کے معیار پر براہ راست اثرانداز ہوتی ہے ، پیشہ ورانہ تفتیش اور معیاری شواہد موثر اور منصفانہ نظام فوجداری انصاف کیلئے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، چیف جسٹس سے کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی سعد اختر بھروانہ اور ڈین نسٹ لا سکول محمد نواز واہلہ نے سپریم کورٹ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران نیشنل پولیس اکیڈمی اور فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی نے چیف جسٹس کو پولیس افسروں کے تربیتی پروگرامز سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان تعاون سے پولیس افسروں کی فوجداری قانون، تفتیشی طریقہ کار، شہادتیں جمع کرنے اور مقدمات کی تیاری سے متعلق استعداد بہتر بنانے میں مدد ملے گی،انہوں نے پیشہ ورانہ، قانون سے آگاہ اور حقوق کا احترام کرنے والے پولیس افسروں کی تربیت میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے کردار کو سراہا، چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس افسر اور قانون کے طلبہ انصاف کی فراہمی کے نظام کے اہم شراکت دار ہیں۔ معیاری قانونی تعلیم بار اور عدالتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...