بلوچستان:سکیورٹی فورسز کے آپریشن،فتنہ الہندوستان کے11دہشتگرد ہلاک

بلوچستان:سکیورٹی  فورسز  کے  آپریشن،فتنہ  الہندوستان  کے11دہشتگرد  ہلاک

خاران میں دہشت گردوں نے سڑک بلاک کر کے ٹریفک معطل کرنا چاہی،فائرنگ کے تبادلے میں 8مارے گئے واشک میں کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک، دیسی ساختہ بم بنانے میں استعمال ہونیوالا 2.9ٹن دھماکا خیز مواد برآمد

راولپنڈی،اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر، نامہ نگار)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں آپریشن کرکے فتنہ الہندوستان کے 11دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 ستمبر کو بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران 11 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔6 ستمبر کو دہشتگردوں نے خاران میں سڑک بلاک کرکے ٹریفک معطل کرنے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا گھیراؤ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ 7 ستمبر کو واشک کے علاقے میں بھی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جہاں آپریشن کے دوران افواج نے دہشتگردوں کی پناہ گاہ کو مؤثر انداز میں تباہ کردیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 2.9 ٹن دھماکاخیز مواد بھی برآمد کیا جو دیسی ساختہ بم بنانے میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ، بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...