چاغی:چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ عمارت نذرآتش،اسلحہ، گاڑی لے گئے

چاغی:چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ عمارت نذرآتش،اسلحہ، گاڑی لے گئے

چاغی (نامہ نگار )چاغی کے علاقے دالبندین میں نامعلوم مسلح افراد نے تالاران چیک پوسٹ پر حملہ کرکے چیک پوسٹ کی عمارت کو آگ لگا دی۔

 جبکہ ایک سرکاری ہتھیار اور سفید رنگ کی ڈبل ڈور گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ علی الصبح تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آیا، جہاں 18 سے 20 نامعلوم مسلح افراد نے دالبندین سے تقریباً 65 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع  تالاران چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ۔ مسلح افراد پوستی کی جانب سے آئے اور کارروائی کے بعد اسی سمت فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے چیک پوسٹ کے کمروں اور عمارتوں کے اندر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔واقعے کے وقت چیک پوسٹ پر پولیس کے دو اہلکار موجود تھے ، تاہم دونوں محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیلولر نیٹ ورک کی عدم دستیابی کے باعث واقعے کی اطلاع تاخیر سے موصول ہوئی ۔ واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے میں کارروائی شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...