ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سیالکوٹ رشوت لینے پرگرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )محکمہ اینٹی کرپشن نے رشوت لینے پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال کو گرفتار کر لیا۔
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن امجد شہزاد کی ہدایت پر سرکاری محکموں میں کرپشن کیخلاف کارروائیوں میں سرکل آفیسر سیالکوٹ رانا مبشر نے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں فائل فیچرز کی ڈیوٹی انجام دینے والے ذیشان منیر کی درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر شریف گھمن کو ٹرانسفر کیلئے 15 ہزار رشوت دی جس پر اینٹی کرپشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا ۔ دوسری کارروائی میں عرفان نذیر نے بتایا کہ خالی پلاٹ پر بکریاں چراتا ہوں،محکمہ جنگلات کے دو ملازمین صداقت اور رفیق بلیک میل کرتے ہیں اور 30 ہزا ر رشوت مانگی ، 15 ہزار رشوت دی جس پر اینٹی کرپشن حکام نے کارروائی کرکے دونوں ملازمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ تھانہ بڈیانہ کے اے ایس آئی محمود نے جھوٹا مقدمہ درج کرنے کیلئے 50 ہزار رشوت کا مطالبہ کیا جس پر اینٹی کرپشن نے عصمت بی بی کی درخواست پر کارروائی کرکے محمود کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments