احتجاج کیس کی آج سماعت اسلام آ باد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج و لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگرکی عدالت سے جاری تین صفحات پر مشتمل حکمنامہ میں عدالت نے سماعت کے لیے لارجر بینچ بھی تشکیل دے دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز ، آئی جیز کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف بھی بینچ کا حصہ ہوں گے ، اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے ، عدالت نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز ، آئی جیز،چیف کمشنر ، آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا، کیس کی سماعت آج ہوگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments