وزیراعلیٰ مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح 12ستمبر کو جاتی امرا میں ہوگا،100مہمانوں کی شرکت متوقع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو شام 5 بجے جاتی امرا میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب میں صرف شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے ،تقریب میں مجموعی طور پر 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے ۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ نے گزشتہ دنوں لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments