صوبوں پر ریفرنڈم،مشترکہ اجلاس قرارداد ضروری :نیئربخاری
محسن نقوی اور خواجہ آصف پنجاب اسمبلی سے ابتدا کریں،ایک قرار داد منظور کرائیں آئینی طریقہ کار اختیار کریں، کوئی اعتراض نہیں،’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ نئے صوبوں پر ایک ماہ سے بحث جاری ہے جسکی ابتدا لاہور میں بزنس فورم سے ہوئی جہاں محسن نقوی نے بیان دیا۔ دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا محسن نقوی کوچاہئے تھا پہلے کابینہ میں بات چیت کرتے ،ا جب محسن نقوی نے دوسری بار بیان دیا تو پھر وزیر اعلیٰ سندھ مراد شاہ نے بات کی ،نئے صوبوں کا طریقہ کار آئین میں واضح درج ہے ، پہلے اس پر عمل کریں،اگر نئے صوبے آئینی طریقہ کار کے مطابق بنائے جائیں تو کسی کو اعتراض نہیں ہوگا،اس معاملے پر کوئی پیشرفت ہوتی ہے تو سب سے پہلے قومی اسمبلی میں ترمیم آئے گی،بلاول بھٹو بھی یہی چاہتے ہیں کہ اس پرقومی اسمبلی میں بحث کی جائے ، قومی اسمبلی میں اس پر بات ہونا کوئی غیرآئینی کام نہیں،ہم یہی چاہتے ہیں کہ اس پر اتفاق رائے پیدا ہو، 2013 میں صوبے بارے ترمیم آئی تھی، میں اس وقت چیئرمین سینیٹ تھا، دوتہائی اکثریت سے جنوبی پنجاب صوبے کی ترمیم پاس ہوئی ،اسکے بعد قومی اسمبلی تحلیل ہو گئی، محسن نقوی، خواجہ آصف اس پر بات کرنا چاہتے ہیں تو یہ ابتدا پنجاب سے کریں ، پنجاب اسمبلی میں قرار داد منظور کرائیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا اس معاملے پر ریفرنڈم کرانا ہے تو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قرارداد منظور کرانا ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments