ایل ڈی اے: 26افسروں ، ملازمین کے تقرروتبادلے
ڈپٹی ڈائریکٹر نعمان افضل اے ڈی ایس ون سے انجینئرنگ ہیڈکوارٹرز منتقل
لاہور( سٹاف رپورٹر سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 26 افسران اور ملازمین کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ نعمان افضل کو ڈائریکٹوریٹ اے ڈی ایس ون سے انجینئرنگ ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا، علی رضا خالد کو ڈائریکٹوریٹ ای ایم ای سے اے ڈی ایس ٹو بھیج دیا گیا۔محمد ہارون اصغر کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے اے ڈی ایس ون منتقل کیا گیا ہے ، جبکہ محمد عقیل انوار کو ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ نعمان محسن کو ڈائریکٹوریٹ کوالٹی کنٹرول سے منصوبہ ڈائریکٹر تھری تعینات کیا گیا ۔ سعد بن طارق سے ڈائریکٹوریٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا، محمد عرفان کو ڈائریکٹوریٹ بلڈنگز کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ کوالٹی کنٹرول کی اضافی ذمہ داری دے دی گئی۔امجد نذیر سے کوالٹی کنٹرول کا اضافی چارج واپس لیا گیا، شہزاد احمد کو منصوبہ ڈائریکٹر تھری سے ڈائریکٹوریٹ بلڈنگز منتقل کر دیا گیا۔کلثوم کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے کوالٹی کنٹرول اورنادیہ انجم کو ڈائریکٹوریٹ بلڈنگز سے منصوبہ ڈائریکٹر تھری تعینات کر دیا گیا۔
سیکشن آفیسر محمد شاہد، کمپیوٹر آفیسر بشارت علی اور اسسٹنٹ محمد اشرف کو ان کے متعلقہ ڈائریکٹوریٹس سے فارغ کرکے ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ذیشان سرور کو اے ڈی ایس ون سے انجینئرنگ ہیڈکوارٹرز منتقل کیا گیا، حافظ محمد یاسر کو اے ڈی ایس ون کے ساتھ کوالٹی کنٹرول کا اضافی چارج دے دیا گیا۔انفورسمنٹ سپروائزر محمد ادریس کو اے ڈی ایس ٹو سے ڈائریکٹوریٹ بلڈنگز، جبکہ سینئر انفورسمنٹ انسپکٹر شبیر احمد کو بلڈنگز سے کوالٹی کنٹرول منتقل کر دیا گیا۔محمد صابر کو جوہر ٹاؤن سے ٹاؤن شپ، محمود احمد اور محمد ارشد کو ٹاؤن شپ سے جوہر ٹاؤن منتقل کیا گیا۔محمد عاصم اور ظہیر احمد کو ای ایم ای ورکشاپ جیل روڈ سے جوہر ٹاؤن دفتر منتقل کیا گیا، جبکہ ہیڈ مکینک امیر شہزاد کو جوہر ٹاؤن سے ای ایم ای ورکشاپ جیل روڈ بھیج دیا گیا۔محمد فاروق کو جوہر ٹاؤن سے ٹاؤن شپ، جبکہ محمد حفیظ کو ٹاؤن شپ سے جوہر ٹاؤن دفتر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون سیف اللہ کا تبادلہ کرکے انہیں اسٹیٹ آفیسر ہاؤسنگ ایٹ تعینات کر دیا گیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاؤسنگ الیون نوید احمد کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاؤسنگ تھری کا اضافی چارج دے دیا گیا۔چیف انجینئر ٹو کی ڈسپوزل پر کام کرنے والے کمپیوٹر آفیسر قمر رشید کو ایل ڈی اے کنٹرول روم میں تعینات کیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر روبینہ بی بی اور ٹاؤن پلاننگ ونگ میں بطور کمپیوٹر آفیسر خدمات انجام دینے والے طارق یوسف کو بھی ایل ڈی اے کنٹرول روم منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments