قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس، رانا ثنااللہ کی عدم شرکت پر برہمی

قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس، رانا ثنااللہ کی عدم شرکت پر برہمی

سینیٹر ہدایت اللہ کی وزیراعلیٰ پنجاب کے صوبوں سے متعلق مبینہ بیان کی شدید مذمت

 اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر دلاور خان کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کی عدم شرکت پر چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہارکیا جبکہ سینیٹر حاجی ہدایت اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صوبوں سے متعلق مبینہ بیان کی شدید مذمت کی۔ ڈی جی پی ایس بی یاور حسین نے بتایا کہ پاکستان میں کینیڈا کی طرز پر \'لانگ ٹرم ایتھلیٹک پروگرا م\' متعارف کروایا جا رہا ہے جس کا مقصد سکول و کالج سطح سے ٹیلنٹ کو تلاش کر کے سپورٹس سکالرشپس دینا ہے ۔ دلاور خان اور سینیٹر ایمل ولی نے فٹبال اور ہاکی کی عالمی سطح پر ناقص کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ سینیٹر ایمل ولی نے سوال اٹھایا کہ پی سی بی کو بین الصوبائی رابطہ سے نکال کر کابینہ کے ماتحت کیوں کیا گیا اور وفاقی وزیر داخلہ ہی پی سی بی کے چیئرمین کیوں ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...