پاکستان سمیت 8مسلم ممالک کا اسرائیلی بستیوں کیخلاف برطانوی پابندیوں کا خیرمقدم
اسلام آباد،عمان(وقائع نگار،اے ایف پی) سعودی عرب،پاکستان ، ترکیہ اور اردن سمیت 8 عرب و مسلم ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے خلاف برطانیہ کی عائد کردہ تجارتی پابندیوں کا خیرمقدم کردیا۔
مشترکہ بیان میں وزرائے خارجہ نے برطانوی حکومت کے اسرائیلی غیر قانونی بستیوں سے درآمدات پر پابندی کے فیصلے کو سراہا۔ انہوں نے دیگر مغربی ممالک کی جانب سے بھی اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں محدود کرنے کے اعلانات کا خیرمقدم کرتے ہوئے مزید ممالک پر زور دیا کہ وہ اسی نوعیت کے اقدامات کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیلی بستیاں غیر قانونی ہیں اور ان کے خلاف موثر اقدامات کی ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments