عدالتی احکامات کے بعد اسلام آباد میں 11 شیشہ کیفے سیل

عدالتی احکامات کے بعد اسلام آباد میں 11 شیشہ کیفے سیل

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت شیشہ کیفے پر پابندی کے بعد کارروائیوں کے دوران 11 شیشہ کیفے سیل کر کے سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کیں۔ ای الیون میں 3، سوک سینٹر میں 6 اور آئی ایٹ میں 2 شیشہ کیفے سیل کر کے سامان قبضے میں لیا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ مختلف اِنڈور کیفیز کو جاری این او سیز منسوخ کر دئیے گئے ، غیر قانونی شیشہ کیفے میں موجود گاہکوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...