قوم سانحہ پمز پر دکھی
اسلام آباد (اے پی پی،دنیا نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پمز میں جاں بحق بچوں کے غم کا مداوا نہیں کیا جاسکتا۔
پوری قوم اس سانحے پر دکھی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزوفاقی دارالحکومت میں دورہ پمز ہسپتال کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا، انہوں نے پمز آتشزدگی کے واقعے میں متاثرہ والدین سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہاربھی کیا۔ حمزہ شہباز نے مزیدکہا کہ وہ جاں بحق نومولود بچوں کے لواحقین سے تعزیت کے لئے آئے ہیں ، ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ،کوشش ہونی چاہیے آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments