ترقیاتی منصوبوں کو بڑے شہروں سے نکال کر گاؤں کی سطح پر لے آئے:مریم نواز

ترقیاتی  منصوبوں  کو  بڑے  شہروں  سے  نکال  کر  گاؤں  کی  سطح  پر  لے  آئے:مریم  نواز

ارکان اسمبلی کوکام کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت ،ساہیوال کو مزید14الیکٹرو بسیں دینے کا اعلان نواز شریف سکولز آف ایمیننس کسی نجی سکول سے کم نہیں،غریب،امیر کے بچوں کو ترقی کے مواقع ملیں گے :وزیر اعلیٰ

 لاہور (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کو جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی ،وزیراعلیٰ سے گزشتہ روز ضلع ساہیوال کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اورمختلف سیاسی و ترقیاتی امور پر  تفصیلی تبادلہ خیال کیا،ملاقات کرنے والوں میں ولایت شاہ، قاسم ندیم، ارشد ملک، ندیم اسلم لودھی، رانا ریاض احمد اور محمد حنیف شامل تھے -وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے ساہیوال میں جلد 14 مزید الیکٹروبسیں مہیا کرنے کا اعلان کیا اور ارکان اسمبلی کو ساہیوال میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی،ارکان اسمبلی نے مریم نواز کی عوامی خدمت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ساہیوال شہر کی بیوٹیفکیشن کو شاندار اور تاریخی اقدام قرار دیا، انہوں نے پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت چھوٹے بڑوں شہروں اور دیہات کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر خراج تحسین پیش کیا۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے ساہیوال ڈویژن کیلئے 10 جدید ترین نواز شریف سکولز آف ایمیننس کے اقدام کوبھی سراہا اورساہیوال اور دیگر شہروں میں سیوریج اور ڈرینج کے پراجیکٹس پر اظہار تشکرکیاہے ،وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کو بڑوں شہروں سے نکال کر گاؤں کی سطح پر لے آئے ہیں، نواز شریف سکولز آف ایمیننس میں غریب اور امیر کے بچوں کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے ، نواز شریف سکول آف ایمیننس کا معیار کسی بھی اچھے اور بڑے پرائیویٹ سکول سے کم نہیں ہوگا۔دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب نے بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی برسی پراپنے پیغام میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒکی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اورقائد اعظمؒ کے فرمودات پر عمل پیرا ہونے کا عہد کیا ،انہوں نے کہاکہ قائد اعظم ؒنے اعلیٰ سیاسی حکمت عملی سے حریفوں کو چاروں شانے چت کر دیا۔ قائد اعظم دور حاضر کے عظیم ترین سیاسی رہنما اور بلند پایہ مدبر ہیں ،ان کی سیاسی بصیرت اور دوراندیشی سے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...