لندن دورے کا خرچہ مریم نواز نے خود ادا کرنا ہے : مریم اورنگزیب

لندن دورے کا خرچہ مریم نواز نے خود ادا کرنا ہے : مریم اورنگزیب

مریم نواز کے بیان کو صوبوں میں نفرت کیلئے استعمال کرنیوالے خود معافی مانگیں پی ٹی آئی قیادت کی نازیبا زبان ان کی روایت کے عین مطابق :سینئرصوبائی وزیر

لاہور (دنیا نیوز)سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے لندن دورے اور ان کے بیان پر تنقید کرنے والوں کو دراصل ان کی کارکردگی اور بڑھتی ہوئی مقبولیت کی تکلیف ہے، وزیراعلیٰ اپنے لندن دورے کے اخراجات خود برداشت کریں گی،ان کے بیان کو صوبوں میں نفرت اور قوم میں تقسیم پیدا کرنے کیلئے استعمال کرنے والوں کو خود عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کی گفتگو پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ طرزِ بیان پی ٹی آئی اور اس کی قیادت کی خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کی روایت کے عین مطابق ہے۔ بدقسمتی سے خیبرپختونخوا پر ایسے عناصر مسلط ہیں جو ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کرنے والی غیور پختون روایات سے بھی آگاہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بندوق اور خودکش جیکٹ کو انسانوں کے چیتھڑے اڑانے کیلئے استعمال کرتے ہیں جبکہ ان کے سہولت کار زبان کو انسانوں، بالخصوص خواتین کی توہین کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...