زرداری نے غیر ملکی دورہ کے اخراجات خود برداشت کیے : ایوان صدر

زرداری نے غیر ملکی دورہ کے اخراجات خود برداشت کیے : ایوان صدر

نجی دورہ کیلئے طیارہ ذاتی طور پر چارٹر کیا ، سرکاری خزانے سے اخراجات نہیں کیے گئے

اسلام آباد (دنیا نیوز،سٹاف رپورٹر ) ایوانِ صدر نے صدر آصف علی زرداری کے حالیہ بیرونِ ملک دورے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر کا دورہ مکمل طور پر نجی نوعیت کا تھا اور اس کے تمام اخراجات ذاتی طور پر صدر نے برداشت کئے۔ ایوانِ صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے نجی دورے کے لئے طیارہ ذاتی طور پر چارٹر کیا تھا، طیارے کے کرائے، عملے، پارکنگ، قیام اور دیگر تمام متعلقہ اخراجات بھی صدر نے اپنی ذاتی حیثیت میں ادا کئے۔ دوسری جانب ایوانِ صدر نے واضح کیا کہ صدر کے اس نجی بیرونِ ملک دورے پر سرکاری خزانے سے کسی قسم کے اخراجات نہیں کیے گئے ۔صدر کے دورے سے متعلق میڈیا رپورٹس کے تناظر میں ایوانِ صدر نے تمام متعلقہ اخراجات ذاتی طور پر ادا کئے جانے کی وضاحت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...