ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ،ناقص کارکردگی پر ایکسرے ٹیکنیشن معطل اوورچارج پرپارکنگ کنٹریکٹر گرفتار

 ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ،ناقص  کارکردگی پر ایکسرے ٹیکنیشن معطل  اوورچارج پرپارکنگ کنٹریکٹر گرفتار

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم نے راولپنڈی میں ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

سی ایم انسپکشن ٹیم نے ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں مریضوں کی شکایات اور کام میں سست روی کے باعث ایکسرے ٹیکنیشن کو معطل کرنے کی ہدایت کردی جبکہ پارکنگ میں اوورچارجنگ کی شکایات پر کنٹریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم نے ہولی فیملی ہسپتال کی مجموعی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...