قانونی اجازت والے شیشہ کیفے کیخلاف کارروائی نہ کرنیکا حکم

قانونی اجازت والے شیشہ کیفے کیخلاف کارروائی نہ کرنیکا حکم

غیر قانونی شیشہ سے متعلق سرگرمیوں پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے : ہائیکورٹ نوجوان نسل کو منشیات، شیشہ نوشی سے بچانے پر خصوصی توجہ دی جائے :عدالت

اسلام آباد (رضوان قاضی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیشہ کیفے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے مجاز اتھارٹی کے اجازت نامے اور قانونی تقاضے پورے والے شیشہ کیفے کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کردی اور حکم دیاہے کہ غیر قانونی شیشہ سے متعلق سرگرمیوں پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے تین صفحات پر مشتمل سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا، عدالت نے شیشہ کیفے کے لیے مؤثر ریگولیٹری فریم ورک کی عدم تکمیل پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے وفاقی کابینہ میں زیرِ غور شیشہ سے متعلق قوانین کو حتمی شکل دینے ،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے اٹھانے اورشیشہ کیفے سے متعلق مطلوبہ ریگولیٹری فریم ورک ایک ماہ میں مکمل کرنے اور تعمیلی رپورٹ ایک ماہ میں عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہاکہ پولیس غیر قانونی شیشہ اور منشیات متعلق جرائم کی روک تھام اور نشاندہی کے لیے قانون کے مطابق ضروری اقدمات کرائے ،اینٹی نارکوٹکس فورس بھی اس حوالے سے اپنے قانونی اختیارات کی حدود میں رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے ۔ متعلقہ اتھارٹیز نوجوان نسل کو سگریٹ نوشی، نشہ آور اشیاء کے استعمال اور دیگر غیر قانونی طریقوں سے بچانے پر توجہ دیں۔ مزید سماعت13 اکتوبر کو مقرر کی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...