صدر نے جسٹس راحیل کامران شیخ کا 3ستمبر کو بھجوایا گیا استعفیٰ تاحال منظور نہیں کیا
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ کے استعفے کی منظوری کا معاملہ تاحال زیر التوا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے 3 ستمبر کو بھجوایا گیا استعفیٰ ابھی تک منظور نہیں کیا۔جسٹس راحیل کامران شیخ کا نام لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر ججز کی فہرست اور سنیارٹی لسٹ میں تاحال موجود ہے ، استعفیٰ بھجوانے کے بعد جسٹس راحیل کامران شیخ لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی فرائض انجام نہیں دے رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments