الیکشن کمیشن نے چار افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دیدی

الیکشن کمیشن نے چار افسران  کو گریڈ 20 میں ترقی دیدی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن پاکستان نے چار افسران کو گریڈ19 سے گریڈ 20 میں ترقی دینے کے احکامات جاری کر دئیے۔

سینٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات اور چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد ڈیپارٹمنٹل پروموشن کوٹہ کے تحت یہ ترقی دی گئی ہے ۔ جن افسران کو ترقی دی گئی ان میں پشاور کے ریجنل الیکشن کمشنر فضل حکیم، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے ڈائریکٹر الیکشنز عبداللہ، الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ڈائریکٹر ٹو چیف الیکشن کمشنر خورشید عالم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (الیکٹرول رولز) نذر عباس شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...