حج و عمرہ زائرین کیلئے نئی ویکسینیشن پالیسی ، نادرا پروف لازم قرار

حج و عمرہ زائرین کیلئے نئی ویکسینیشن  پالیسی ، نادرا پروف لازم قرار

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزارت قومی صحت نے بین الاقوامی مسافروں، حج اور عمرہ زائرین کے لیے پولیو، گردن توڑ بخار ، یلو فیور اور انفلوئنزا کی ویکسینیشن کی نئی پالیسی جا ری کی ہے۔۔۔

 جس کے تحت 14 ستمبر 2026 کے بعد نادرا کے ساتھ منسلک اور تصدیق شدہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ، ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بین الاقوامی مسافروں کی ویکسینیشن کے لیے کراچی کی فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری ہی واحد مجاز مرکز ہے ۔ فیصلے کے مطابق صرف وہی ریکارڈ قابلِ قبول ہوگا جو نادرا کے سسٹم سے باقاعدہ منسلک ہو گا۔ احکامات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں انٹرنیشنل ڈیپارچر پر بھی ویکسینیشن اور آن لائن اندراج کا انتظام مکمل کر لیا جائے گا، جن مسافروں کو ایئرپورٹ پر ویکسین لگوانے کی ضرورت ہوگی، انہیں فلائٹ کی روانگی سے کم از کم 6 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنا ہوگا۔ ویکسینیشن فیس کی ادائیگی نادرا کے ای سہولت پلیٹ فارم کے ذریعے کی جائے گی۔ ایئرلائنز اور ٹریول ایجنٹس کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ حج و عمرہ زائرین کو نئی ویکسی نیشن پالیسی اور نادرا انٹیگریٹڈ پروف کے حصول کے طریقہ کار سے آگاہ کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...