اختر مینگل سے سیاسی صورتحال پر مشاورت

 اختر مینگل سے سیاسی صورتحال پر مشاورت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں بلوچستان اور ملک کی مجموعی سیاسی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ 15 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی،آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور باہمی مشاورت کو آگے بڑھانے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...