سمندری آلودگی کے خلاف موثر کارروائیاں، 36 ہزار کلوکچرا جمع

سمندری آلودگی کے خلاف موثر کارروائیاں، 36 ہزار کلوکچرا جمع

کراچی (بزنس ڈیسک)سمندری آلودگی پر کنٹرول، بندرگاہ کے پانیوں کو صاف رکھنے کیلئے کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 5 سے 11 ستمبر کے دوران خصوصی صفائی مہم چلائی، جس میں مجموعی 36 ہزار 460 کلوگرام تیرتا ہوا کچرا جمع کیا گیا۔

میرین پولوشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایسٹ وارف، ویسٹ وارف، آئل پیئرز اور بوٹ بیسن جیٹی کے علاقوں میں کچرے کی صفائی کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 53 مرتبہ کشتیاں صفائی کیلئے روانہ کی گئیں جبکہ 161 اہلکاروں نے میرین کلین اپ مہم میں حصہ لیا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق جمع کیا گیا تمام کچرا مقررہ طریقہ کار کے تحت تلف کرنے کیلئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے نامزد کچرا منتقلی مرکز منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...