آئی ایم ایف:پاکستان کو نئے اہداف اور شرائط سے آگاہی کا امکان

آئی ایم ایف:پاکستان کو نئے اہداف اور شرائط سے آگاہی کا امکان

اسلام آباد (بزنس ڈیسک)آئی ایم ایف مشن کی رواں ماہ پاکستان آمد کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی، جبکہ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ورچوئل ہونے کا امکان ہے ۔

 آئی ایم ایف فی الحال پاکستان کے تمام اہداف پر اطمینان کا اظہار کر رہا ہے ، جس کی بڑی وجہ پاکستان کی جانب سے بانڈز کا اجرا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بڑھتے گردشی قرضے کا معاملہ حکومت کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے اور مذاکرات کے دوران پاکستان کو گردشی قرضے پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ آئی ایم ایف نے سرکاری اخراجات میں کمی کی شرط عائد کر رکھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...