شیخوپورہ : ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر رکشہ ڈرائیور قتل کردیا

شیخوپورہ : ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر رکشہ ڈرائیور قتل کردیا

40سالہ رضوان لوڈر رکشہ پر سامان لیکر نارنگ جا رہا تھا ، گولیاں مار دی گئیں

شیخوپورہ،کالا شاہ کاکو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)تھانہ نارنگ منڈی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے لوڈر رکشہ ڈرائیور کو مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بتایا گیاہے کہ شہزاد ٹاؤن مرید کے کا رہائشی40سالہ رضوان لوڈر رکشہ پر گزشتہ شب سامان لیکر نارنگ جا رہا تھا کہ دربار کالا خطائی روڈ پر نہر کے قریب ڈاکوؤں نے اسے روک لیااور دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر اسے گولیاں مار دیں جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال مریدکے منتقل کر دی ۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ یہ ڈکیتی کی واردات نہیں دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ،تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...